Warning: Constant WP_CACHE already defined in /home/pasbanne34/public_html/wp-config.php on line 3
تحریک انصاف کو عمران خان کی ’بینائی متاثر ہونے کا خدشہ‘سینٹرل ریٹینل وین آکلوژن نامی مرض کیا ہے؟ - Pasban News

تحریک انصاف کو عمران خان کی ’بینائی متاثر ہونے کا خدشہ‘سینٹرل ریٹینل وین آکلوژن نامی مرض کیا ہے؟

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ’باوثوق صحافتی ذرائع‘ کا حوالہ دیتے ہوئے یہ دعویٰ کیا ہے کہ اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیر اعظم عمران خان کی دائیں آنکھ میں سینٹرل ریٹینل وین آکلوژن نامی مرض کی تشخیص ہوئی ہے۔ تاہم اب تک جیل انتظامیہ یا ان کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹروں کی طرف سے اس کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے اڈیالہ جیل میں عمران خان کا مکمل میڈیکل چیک اپ کیا تھا اور جیل انتظامیہ کے مطابق ڈاکٹروں کی ٹیم نے عمران خان کو فٹ قرار دیا تھا۔

اس بارے میں پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں کی ٹیم میں شامل ارکان سے بات کرنے کی کوشش کی تو انھوں نے اس بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انھیں اس بارے میں بات کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

تاہم منگل کو پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ انھیں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی صحت سے متعلق تشویش ہے اور ان سے جیل میں ملاقات نہ ہونے کے باعث ان کی جماعت کے کارکنوں میں ’بے چینی پھیل رہی ہے۔‘

جبکہ منگل کو جب ایک صحافی نے میڈیا ٹاک کے دوران عمران خان کی بہن علیمہ خان سے عمران خان کی صحت اور آنکھ کی شکایت سے متعلق سوال کیا تو انھوں نے جواباً کہا کہ ’یہ خبر کہاں سے آئی ہے؟ ۔۔۔ ہمیں جیل کے اندر سے کوئی معلومات نہیں مل رہی۔‘

اہم خبریں

جاپان کے سفیر برائے پاکستان، اکاماتسو شوئیچی، اور معروف فنکار جمال شاہ (صدر، پی جے سی اے اسلام آباد) نے پی این سی اے میں نمائش کا افتتاح کیا۔ اس تقریب میں نوجوان فنکاروں، فنونِ لطیفہ سے دلچسپی رکھنے والے افراد، اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات نے شرکت کی۔

2