Warning: Constant WP_CACHE already defined in /home/pasbanne34/public_html/wp-config.php on line 3
سعودی قیادت کو یوم الوطنی پر جی سی سی اور عرب رہنماؤں کی مبارکباد - Pasban News

سعودی قیادت کو یوم الوطنی پر جی سی سی اور عرب رہنماؤں کی مبارکباد

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کو مملکت کے 95 ویں قومی دن پر جی سی سی ممالک اور عرب رہنماؤں نے مبارکباد دی اور تہنیتی پیغامات ارسال کیے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی ، نائب امیر شیخ عبداللہ بن حمد آل ثانی، وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو مبارکباد کے پیغامات ارسال کیے۔
الوطنی کی مبارک باد کا خصوصی پیغام ارسال کیا۔
سلطان عمان ھیثم بن طارق کی جانب سے بھی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو نیک تمناوں کا پیغام ارسال کیا گیا۔
اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم نے بھی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو یوم وطنی کی مبارکباد دی ہے۔
یاد رہے سعودی عرب کا نیشنل ڈے( یوم وطنی) ہر سال 23 ستمبر کو منایا جاتا ہے۔ یوم وطنی تیسری سعودی ریاست کے قیام کی خوشی میں منایا جاتا ہے۔
شاہ عبدالعزیز آل سعود نے تیسری سعودی ریاست کے قیام کا اعلان  21 جمادی الاول 1351ھ مطابق  23 ستمبر 1932 کو کیا تھا۔ اسی مناسبت سے سعودی قائدین اور عوام 23 ستمبر کو یوم وطنی مناتے ہیں۔ 

اہم خبریں

جاپان کے سفیر برائے پاکستان، اکاماتسو شوئیچی، اور معروف فنکار جمال شاہ (صدر، پی جے سی اے اسلام آباد) نے پی این سی اے میں نمائش کا افتتاح کیا۔ اس تقریب میں نوجوان فنکاروں، فنونِ لطیفہ سے دلچسپی رکھنے والے افراد، اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات نے شرکت کی۔

2