Warning: Constant WP_CACHE already defined in /home/pasbanne34/public_html/wp-config.php on line 3
عالمی بینک کی پاکستان کے لیے کثیر سالہ پروگرام کے تحت 70 کروڑ ڈالر کی مالی معاونت کی منظوری - Pasban News

عالمی بینک کی پاکستان کے لیے کثیر سالہ پروگرام کے تحت 70 کروڑ ڈالر کی مالی معاونت کی منظوری

عالمی بینک نے پاکستان کے لیے کثیر سالہ پروگرام کے تحت 70 کروڑ ڈالر کی مالی معاونت کی منظوری دی ہے. اس کا مقصد ملک میں معاشی استحکام اور عوامی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانا ہے۔

عالمی ادارے کے مطابق یہ رقم پبلک ریسورسز فار اِنکلیوسِو ڈیولپمنٹ — ملٹی فیز پروگرامٹک اپروچ (PRID-MPA) کے تحت فراہم کی جائے گی، جس کے ذریعے مجموعی طور پر 1.35 ارب ڈالر تک کی فنانسنگ ممکن ہو سکتی ہے۔

منظور شدہ رقم میں سے 60 کروڑ ڈالر وفاقی پروگراموں کے لیے جبکہ 10 کروڑ ڈالر سندھ میں ایک صوبائی پروگرام کی معاونت کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔

عالمی بینک کی جانب سے جاری ایک بیان میں پاکستان کے لیے کنٹری ڈائریکٹر بولورما امگابازار نے کہا ہے کہ پاکستان میں جامع اور پائیدار معاشی ترقی کے لیے ملکی وسائل کو بہتر انداز میں متحرک کرنا اور انہیں مؤثر اور شفاف طریقے سے استعمال کرنا ناگزیر ہے تاکہ عوام کو حقیقی فوائد پہنچ سکیں۔

اُنھوں نے مزید کہا کہ ملٹی فیز پروگرامٹک اپروچ کے تحت عالمی بینک وفاقی حکومت اور حکومتِ سندھ کے ساتھ مل کر ایسے عملی نتائج کے حصول پر کام کر رہا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ان میں سکولوں اور صحت کے مراکز کے لیے زیادہ قابلِ اعتماد فنڈنگ، منصفانہ ٹیکس نظام اور فیصلہ سازی کے لیے مضبوط ڈیٹا شامل ہے، جبکہ سماجی اور ماحولیاتی ترجیحی سرمایہ کاری کے تحفظ اور عوامی اعتماد کو مضبوط بنانے پر بھی توجہ دی جا رہی ہے۔

اہم خبریں

جاپان کے سفیر برائے پاکستان، اکاماتسو شوئیچی، اور معروف فنکار جمال شاہ (صدر، پی جے سی اے اسلام آباد) نے پی این سی اے میں نمائش کا افتتاح کیا۔ اس تقریب میں نوجوان فنکاروں، فنونِ لطیفہ سے دلچسپی رکھنے والے افراد، اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات نے شرکت کی۔

2