Warning: Constant WP_CACHE already defined in /home/pasbanne34/public_html/wp-config.php on line 3
قیصر محمود شمس نے بھمبر کے تاریخی مقام باولی کا تفصیلی دورہ کیا - Pasban News

قیصر محمود شمس نے بھمبر کے تاریخی مقام باولی کا تفصیلی دورہ کیا

پاسبان نیوز: ایکسڑا اسسٹنٹ کمشنر بھمبر، قیصر محمود شمس نے بھمبر کے تاریخی مقام باولی کا تفصیلی دورہ کیا۔ یہ دورہ ڈپٹی کمشنر بھمبر، چوہدری حق نواز کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں کیا گیا، جس کا مقصد ضلع میں سیاحت کے فروغ کے لیے تاریخی ورثے کے تحفظ اور بحالی کے اقدامات کا جائزہ لینا تھا۔

دورے کے دوران باولی کی صفائی ستھرائی، تزئین و آرائش اور اسے اس کی اصل حالت میں بحال کرنے کے حوالے سے ایک جامع جائزہ رپورٹ مرتب کی گئی۔ اس موقع پر ایکسڑا اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر محکمہ آثارِ قدیمہ (آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ) کو متحرک کیا جائے گا تاکہ ضلع میں موجود تاریخی اور ثقافتی مقامات کا مؤثر تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بھمبر تاریخی، جغرافیائی اور ثقافتی اعتبار سے غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے۔ یہاں متعدد سیاحتی مقامات موجود ہیں، تاہم تاریخی باولی اپنی منفرد شناخت اور قدیم تاریخ کی وجہ سے ایک خاص مقام رکھتی ہے۔ اس تاریخی ورثے کو اس کی بنیادی اور اصل حالت میں بحال کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح اور مشن ہے، تاکہ آنے والی نسلیں بھی اپنے تاریخی ورثے سے آگاہ ہو سکیں۔

اہم خبریں

جاپان کے سفیر برائے پاکستان، اکاماتسو شوئیچی، اور معروف فنکار جمال شاہ (صدر، پی جے سی اے اسلام آباد) نے پی این سی اے میں نمائش کا افتتاح کیا۔ اس تقریب میں نوجوان فنکاروں، فنونِ لطیفہ سے دلچسپی رکھنے والے افراد، اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات نے شرکت کی۔

2