Warning: Constant WP_CACHE already defined in /home/pasbanne34/public_html/wp-config.php on line 3
ملک میں فساد کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے، سربراہ ایرانی عدلیہ کا حکم - Pasban News

ملک میں فساد کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے، سربراہ ایرانی عدلیہ کا حکم

پاسبان نیوز: ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے ملک میں فساد کرنے والوں سے قانون کے مطابق نمٹنے کا حکم دیا ہے۔

تہران سے خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی کا کہنا ہے کہ انہوں نے اٹارنی جنرل اور پراسیکیوٹرز کو احکامات جاری کیے ہیں کہ وہ قانون کے مطابق اور پوری سختی کے ساتھ فسادیوں اور ان کے حمایتیوں کے خلاف کارروائی کریں۔

انھوں نے کہا کہ کسی قسم کی نرمی یا رعایت نہ دکھائیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ مظاہرین اور ان کی تنقید کو سنا جاتا ہے لیکن ان میں اور فسادیوں میں فرق ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ ایران میں مہنگائی کے خلاف جاری مظاہروں سے 31 میں سے 25 صوبے متاثر ہیں، 30 دسمبر سے جاری مظاہروں میں کم ازکم 12 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

اہم خبریں

جاپان کے سفیر برائے پاکستان، اکاماتسو شوئیچی، اور معروف فنکار جمال شاہ (صدر، پی جے سی اے اسلام آباد) نے پی این سی اے میں نمائش کا افتتاح کیا۔ اس تقریب میں نوجوان فنکاروں، فنونِ لطیفہ سے دلچسپی رکھنے والے افراد، اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات نے شرکت کی۔

2