Warning: Constant WP_CACHE already defined in /home/pasbanne34/public_html/wp-config.php on line 3
وزیر اعظم شہباز شریف کی یونیسکو کو کھیوڑہ سالٹ مائنز کو بھی عالمی ثقافتی ورثے میں شامل کرنے کی دعوت - Pasban News

وزیر اعظم شہباز شریف کی یونیسکو کو کھیوڑہ سالٹ مائنز کو بھی عالمی ثقافتی ورثے میں شامل کرنے کی دعوت

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں یونیسکو کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خالد الاینانی سے ملاقات کے دوران پاکستان کے ثقافتی ورثے کے تحفظ پر اطمینان کا اظہار کیا اور کھیوڑہ سالٹ مائنز سمیت مزید مقامات کو عالمی ثقافتی ورثے میں شامل کرنے کی دعوت دی ہے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی، وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب کھچی اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

وزیراعظم نے ڈاکٹر خالد الاینانی کو بطور ڈائریکٹر جنرل یونیسکو منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستان جامع اور معیاری تعلیم کے فروغ، ثقافتی ورثے کے تحفظ اور عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یونیسکو کی بنیادی اقدار کی پاسداری کے لیے پرعزم ہے۔ انھوں نے ’ایجوکیشن ایمرجنسی‘ جیسے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی جن کا مقصد سکول جانے کی عمر کے بچوں کے داخلوں میں اضافہ ہے۔

اہم خبریں

جاپان کے سفیر برائے پاکستان، اکاماتسو شوئیچی، اور معروف فنکار جمال شاہ (صدر، پی جے سی اے اسلام آباد) نے پی این سی اے میں نمائش کا افتتاح کیا۔ اس تقریب میں نوجوان فنکاروں، فنونِ لطیفہ سے دلچسپی رکھنے والے افراد، اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات نے شرکت کی۔

2