Warning: Constant WP_CACHE already defined in /home/pasbanne34/public_html/wp-config.php on line 3
پولیس اہلکار کی ’بسم اللّٰہ‘ پڑھ کر رشوت لینے کی ویڈیو وائرل - Pasban News

پولیس اہلکار کی ’بسم اللّٰہ‘ پڑھ کر رشوت لینے کی ویڈیو وائرل

پاسبان نیوز لاہور: لاہور میں رنگ روڈ پر گاڑی کی چیکنگ کے دوران شہری سے رشوت لینے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا۔

تھانہ راوی روڈ میں تعینات اہلکار عبدالرحمان نے رنگ روڈ پر شہری سے رشوت لی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

 ویڈیو میں اہلکار شہری سے رشوت کی رقم بڑھانے کا مطالبہ کرتا ہے اور بسم اللّٰہ پڑھ کر پیسے جیب میں ڈالتا ہے جب کہ شہری کو گاڑی کے کاغذات ساتھ رکھنے کی ہدایت بھی کرتا ہے۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے نوٹس لیا جس پر اہلکار عبدالرحمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ڈی آئی جی کے مطابق کرپشن اور اختیارات سے تجاوز کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔

اہم خبریں

جاپان کے سفیر برائے پاکستان، اکاماتسو شوئیچی، اور معروف فنکار جمال شاہ (صدر، پی جے سی اے اسلام آباد) نے پی این سی اے میں نمائش کا افتتاح کیا۔ اس تقریب میں نوجوان فنکاروں، فنونِ لطیفہ سے دلچسپی رکھنے والے افراد، اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات نے شرکت کی۔

2