Warning: Constant WP_CACHE already defined in /home/pasbanne34/public_html/wp-config.php on line 3
ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین قریشی کی زیر صدارت فروری 2026 میں شیڈول سال کی پہلی پولیو سے بچاؤ کی قومی حفاظتی ویکسینیشن مہم کے سلسلے میں پہلا اجلاس - Pasban News

ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین قریشی کی زیر صدارت فروری 2026 میں شیڈول سال کی پہلی پولیو سے بچاؤ کی قومی حفاظتی ویکسینیشن مہم کے سلسلے میں پہلا اجلاس

پاسبان نیوز گجرات: گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین قریشی کی زیر صدارت فروری 2026 میں شیڈول سال کی پہلی پولیو سے بچاؤ کی قومی حفاظتی ویکسینیشن مہم کے سلسلے میں پہلا اجلاس ڈپٹی کمشنر کمپلیکس گجرات میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کے علاوہ پولیس، محکمہ تعلیم، میونسپل کمیٹی و کارپوریشن اور محکمہ صحت کے ضلعی افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں پولیو مہم کی تیاریوں، سکیورٹی، لاجسٹکس اور بین المحکماتی تعاون کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی گجرات ڈاکٹر سید عطاء المُنعم نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ قومی پولیو مہم کے دوران ضلع گجرات میں پانچ سال سے کم عمر 5 لاکھ 14 ہزار 982 بچوں کو حفاظتی پولیو ویکسین پلائی جائے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گھر گھر پولیو مہم 2 تا 5 فروری 2026 جاری رہے گی، جس میں 5 ہزار سے زائد ہیلتھ ورکرز اپنی خدمات انجام دیں گے۔

اہم خبریں

جاپان کے سفیر برائے پاکستان، اکاماتسو شوئیچی، اور معروف فنکار جمال شاہ (صدر، پی جے سی اے اسلام آباد) نے پی این سی اے میں نمائش کا افتتاح کیا۔ اس تقریب میں نوجوان فنکاروں، فنونِ لطیفہ سے دلچسپی رکھنے والے افراد، اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات نے شرکت کی۔

2