Warning: Constant WP_CACHE already defined in /home/pasbanne34/public_html/wp-config.php on line 3
18 سال سے کم عمر نکاح پر پابندی قرآن و سنت کیخلاف ہے: حافظ حمداللہ - Pasban News

18 سال سے کم عمر نکاح پر پابندی قرآن و سنت کیخلاف ہے: حافظ حمداللہ

جمیعت علمائے اسلام کے رہنماحافظ حمد اللہ کا کہنا ہے کہ 18 سال سے کم عمر نکاح پر پابندی قرآن و سنت کے خلاف ہے۔

پاسبان نیوز: ہنگو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمیعت علمائے اسلام کے رہنماحافظ حمد اللہ نے کہا کہ27 ویں آئینی ترمیم سے 73 کا آئین دفن ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 18 سال سے کم عمر نکاح پر پابندی قرآن و سنت کے خلاف ہے، دینی مدارس اور سودی نظام کے خاتمے کے قانون پر عمل درآمد نہ ہوسکا۔

حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ گھریلو تشدد کے خلاف جو قانون پاس ہوا وہ بھی قرآن و سنت کے خلاف ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ قومی ائیر لائن کی نجکاری سے بڑی معاشی ناکامی اور کیا ہے،  پاکستان بھی 80 ارب ڈالرکا مقروض ہے کیا اس کو بھی پرائیویٹ کروگے؟

اہم خبریں

جاپان کے سفیر برائے پاکستان، اکاماتسو شوئیچی، اور معروف فنکار جمال شاہ (صدر، پی جے سی اے اسلام آباد) نے پی این سی اے میں نمائش کا افتتاح کیا۔ اس تقریب میں نوجوان فنکاروں، فنونِ لطیفہ سے دلچسپی رکھنے والے افراد، اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات نے شرکت کی۔

2