جدہ عزیزیہ میں BRENT OIL & FILTER Change سینٹر کا افتتاح
افتتاح سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز حسین,پریس قونصلر محمدعرفان نے پاکستان انوسٹرز فورم کے صدر چوہدری شفقت محمود اور سی سی او زریاب محمود ،سکریٹری جنرل میر عبدالخالق کے ساتھ ربن کاٹ کے کیا، کمیونٹی کی بڑی تعداد موجود
جدہ (شاہد نعیم)
جدہ میں جہاں کئی برانڈ پہلے سے مختلف علاقوں میں گاڑیوں کے انجن آئل اور فلٹر تبدیل کرنے کی خدمات انجام دے رہے ہیں، ان مین اب عزیزیہ کے علاقے میں چوہدری زریاب محمود کی نگرانی میں نئے سینٹر نے کام کرنا شروع کردیا ہے. جہاں مناسب ریٹ میں ہرقسم کی سہولیات فراہم کی جارہی ہے،
اس موقع پر زریاب محمود نےبتایا کہ موسم کی تبدیلی (خاص طور پر گرمی سے سردی یا سردی سے گرمی) کے دوران گاڑی کا آئل تبدیل کرنا انجن کی حفاظت کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ سردیوں میں ہلکا (Low viscosity) اور گرمیوں میں گاڑھا (High viscosity) آئل استعمال کرنا چاہیے کیونکہ آئل وقت کے ساتھ کارکردگی کھو دیتا ہے اور نمی یا گردوغبار سے خراب ہو سکتا ہے، جس سے انجن کے پرزوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ انکا کہناتھا کہ بہتر معیار کا آئل.. انجن کی زندگی بڑھاتا ہے۔ا ہوں نے بتایا کہ کم چلنے والی گاڑیوں میں بھی 6 ماہ سے 1 سال میں آئل تبدیل کرنا ضروری ہوتا ہے، خاص طور پر موسم بدلنے پر۔
ماحولیاتی حالات جیسے گردوغبار یا نمی والے علاقوں میں، آئل کو جلد تبدیل کرنا انجن کی لمبی عمر کے لیے ضروری ہے۔ سعودی عرب میں چھوٹی بڑی گاڑیوں کو maintain رکھنا اسلئے بھی ضروری ہے کہ یہاں موسم معتدل رہتاہے، گرد وغبار بھی رہتاہے،اک سوال کے جواب میں زریاب محمود نے بتایا کہ عام طور پر، گاڑی کے انجن آئل تبدیل کرنے کی حد 5,000 سے 7,500 کلومیٹر تک ہوتی ہے، لیکن یہ حد گاڑی کی قسم، انجن کی قسم، اور استعمال کی شرائط پر منحصر ہوتی ہے۔
ٹائم کی حد کے حوالے سے، عام طور پر گاڑی کے انجن آئل تبدیل کرنے کی حد 6 ماہ سے 1 سال تک ہوتی ہے۔ یہ حد بھی گاڑی کی قسم، انجن کی قسم، اور استعمال کی شرائط پر منحصر ہوتی ہے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ اگر گاڑی اتنی نہیں چلی ہے جتنی کہ فاصلے کی حد ہے، لیکن ٹائم کی حد پوری ہو گئی ہے، تو بھی انجن آئل تبدیل کرنا ضروری ہے۔ اس لیے کہ انجن آئل کے خصوصیات وقت کے ساتھ ساتھ بدل جاتی ہیں، اور اگر انجن آئل کو تبدیل نہ کیا جائے تو انجن کی کارکردگی متاثر ہو سکتی ہے۔
اس موقع پر چوہدری شفقت محمود نے کہا کہ یہاں آئل چینج اور کار سروس کے کچھ بہترین مراکز ہیں، بشمول اچھی سروس اور نسبتاً سستی قیمتوں کے لیے مشہور آپشنز کے ساتھ. لیکن برنٹ کے سی سی او زریاب محمود نے برانڈڈ آئل،فلٹر قابل اعتماد سروس کے ساتھ پیش کرنے کی کوشش کی ہے مجھے امید ہے وہ اس بزنس میں کامیابی منزلیں طے کرینگے،اس موقع پر فیس بک کے جانے پہچانے محمد بوٹا آف حافظ آباد ، اسکانکم اسٹاف وقار ارشد، عبدالمتین قاری،چوہدری عمران حسن، فیصل بیگ،منظور بیگ،عمران یونس،بلال طارق،چوہدری سفیراللہ،چوہدری ہارون، سید جعفرشاہ ،محمد عمر،معظم،جازیب ،کے علاؤہ ,چوہدری اظہر وڑائچ،چوہدری اکرم،میاں رضوان الحق اور دیگر کمیونٹی افراد بھی موجود تھی،بعد از آں باربی ٹونائٹ میں دیئے گئے عشائیہ میں لذت کام و دہن سے محظوظ ہوئے


