Warning: Constant WP_CACHE already defined in /home/pasbanne34/public_html/wp-config.php on line 3
انسانی سمگلنگ کیخلاف ایف آئی اے کی اے آئی بیسڈ ایپ تیار،محسن نقوی کو بریفنگ - Pasban News

انسانی سمگلنگ کیخلاف ایف آئی اے کی اے آئی بیسڈ ایپ تیار،محسن نقوی کو بریفنگ

انسانی سمگلنگ کے خاتمے کا مشن، ایف آئی اے نے اے آئی بیسڈ ایپ تیار کر لی ۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو ایف آئی اے کی تیار کردہ اے آئی بیسڈ ایپ پر بریفنگ دی گئی۔ ایپ کا پائلٹ پراجیکٹ اسلام آباد ایئرپورٹ سے شروع ہوگا جس کا مقصد امیگریشن میں آسانی اور انسانی سمگلنگ کا خاتمہ ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ اس اقدام سے انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے ساتھ مسافروں کو قطاروں سے نجات ملے گی، آئی ٹی انفرا اسٹرکچر کی بہتری کے لیے مطلوبہ فنڈز فوری فراہم کرنے کا اعلان بھی کیا گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر بلڈنگ کی فوری اپ گریڈیشن، ایف آئی اے اکیڈمی کی نئی الاٹ شدہ اراضی کے حوالے اور منظور شدہ خالی آسامیوں پر فی الفور بھرتیوں کی ہدایت کی۔

محسن نقوی نے کہا کہ تمام ضروری وسائل فراہم کیے جائیں گے تاہم ادارے کو کارکردگی بھی دکھانا ہوگی، ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل راجہ رفعت مختار نے وزیر داخلہ کو منصوبے سے متعلق بریفنگ دی۔

اہم خبریں

جاپان کے سفیر برائے پاکستان، اکاماتسو شوئیچی، اور معروف فنکار جمال شاہ (صدر، پی جے سی اے اسلام آباد) نے پی این سی اے میں نمائش کا افتتاح کیا۔ اس تقریب میں نوجوان فنکاروں، فنونِ لطیفہ سے دلچسپی رکھنے والے افراد، اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات نے شرکت کی۔

2