Warning: Constant WP_CACHE already defined in /home/pasbanne34/public_html/wp-config.php on line 3
برطانیہ میں سکھ کمیونٹی کا بنگلادیش کی حمایت میں بھارت کیخلاف مظاہرہ - Pasban News

برطانیہ میں سکھ کمیونٹی کا بنگلادیش کی حمایت میں بھارت کیخلاف مظاہرہ

برطانیہ میں سکھ کمیونٹی نے  بنگلادیشی حکومت کے حق میں مظاہرہ کیا

پاسبان نیوز: عالممیڈیا رپورٹس کے مطابق لندن میں سکھ کمیونٹی نے بنگلادیشی ہائی کمیشن کے باہرجمع ہو کر بھارت کیخلاف مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے کہا کہ نوجوان طلبہ رہنما عثمان ہادی کا قتل انقلاب کا سبب بنے گا اور بھارت ٹکڑے ہوکر بکھرے گا۔

مظاہرین کا کہنا تھا مودی حکومت دنیا میں بھارت کا اصل چہرہ دکھانے والوں کے قتل میں ملوث ہے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل بنگلادیش میں حسینہ واجد حکومت کا تختہ الٹنے میں اہم کردار ادا کرنے والی طلبہ تحریک کے ترجمان عثمان ہادی کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا اور پھر عثمان ہادی کچھ روز سنگاپور میں زیر علاج رہنے کے بعد انتقال کر گئے تھے۔

عثمان ہادی کے انتقال پر بنگلادیش میں بھی بھارتی ہائی کمیشن کے ہاہر ہزاروں کی تعداد میں افراد نے مظاہرہ کیا تھا۔

اہم خبریں

جاپان کے سفیر برائے پاکستان، اکاماتسو شوئیچی، اور معروف فنکار جمال شاہ (صدر، پی جے سی اے اسلام آباد) نے پی این سی اے میں نمائش کا افتتاح کیا۔ اس تقریب میں نوجوان فنکاروں، فنونِ لطیفہ سے دلچسپی رکھنے والے افراد، اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات نے شرکت کی۔

2