Warning: Constant WP_CACHE already defined in /home/pasbanne34/public_html/wp-config.php on line 3
تنقید کو نظرانداز نہیں کرتی، اس سے بہت کچھ سیکھتی ہوں: ندا یاسر - Pasban News

تنقید کو نظرانداز نہیں کرتی، اس سے بہت کچھ سیکھتی ہوں: ندا یاسر

پاکستانی اداکارہ اور ٹی وی میزبان ندا یاسر کا کہنا ہے کہ میں خود پر ہونے والی تنقید کو نظر انداز نہیں کرتی بلکہ اس سے بہت کچھ سیکھتی ہوں۔

پاسبان نیوز: ندا یاسر نجی ٹی وی سے نشر ہونے والے مارننگ شو کی کئی سالوں سے میزبانی کررہی ہیں، جہاں وہ مختلف مہمانوں کو اپنے پروگرام میں دعوت دیتی ہیں۔

حال ہی میںاداکارہ سے سوال کیا گیا کہ آپ تنقید کرنے والوں کو کیسے نظر انداز کرتی ہیں؟ جس کے جواب میں ندا یاسر نے کہا کہ میں تنقید کرنے والوں کو نظر انداز نہیں کرتی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں تنقید کرنے والوں سے بہت کچھ سیکھتی بھی ہوں، تنقید کرنے والوں میں مثبت چیز دیکھتی ہوں۔

ندا یاسر نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ میں تنقید کرنے والوں کو دیکھتی ہوں انہیں سنتی ہوں  اور اگر مجھے لگتا ہے یہ غیر ضروری ہے اسے چھوڑ دیتی ہوں اور جو مجھے اہم لگتا ہے اس سے سیکھتی ہوں۔

واضح رہے کہ اداکارہ ندا یاسر سوشل میڈیا پر اکثر تنقید کی زد میں رہتی ہیں، حال ہی میں انہوں نے اپنے مارننگ شو میں ڈیلیوری بوائے کے حوالے سے بات کی تھی جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور پھر انہوں نے اس پر معافی بھی مانگی تھی۔

اہم خبریں

جاپان کے سفیر برائے پاکستان، اکاماتسو شوئیچی، اور معروف فنکار جمال شاہ (صدر، پی جے سی اے اسلام آباد) نے پی این سی اے میں نمائش کا افتتاح کیا۔ اس تقریب میں نوجوان فنکاروں، فنونِ لطیفہ سے دلچسپی رکھنے والے افراد، اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات نے شرکت کی۔

2