Warning: Constant WP_CACHE already defined in /home/pasbanne34/public_html/wp-config.php on line 3
قومی زبان اردو ہے، اگلی بار انگلش میں تقریر ہوئی تو غصہ آجائے گا'، وزیراعلیٰ کے پی وائس چانسلر کی تقریر پر ناخوش - Pasban News

قومی زبان اردو ہے، اگلی بار انگلش میں تقریر ہوئی تو غصہ آجائے گا’، وزیراعلیٰ کے پی وائس چانسلر کی تقریر پر ناخوش

پاسبان نیوز پشاور:  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی  شہید بےنظیربھٹو ویمنز یونیورسٹی کی وائس چانسلر کی انگلش میں تقریر  پر برہم ہوگئے، آئندہ اردو میں تقریر کرنے کا حکم دے دیا۔

پشاور میں شہید بےنظیربھٹو ویمنز یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ وائس چانسلر صاحبہ  نے انگریزی میں تقریر کی جو مجھے اچھی نہیں لگی۔ 

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ ہماری قومی زبان اردو ہے، اگلی دفعہ انگلش میں تقریر ہوئی تو مجھے غصہ آجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے تمام یونیورسٹیوں کو اردو میں تقریر کرنے کی ہدایات دی ہیں۔

اہم خبریں

جاپان کے سفیر برائے پاکستان، اکاماتسو شوئیچی، اور معروف فنکار جمال شاہ (صدر، پی جے سی اے اسلام آباد) نے پی این سی اے میں نمائش کا افتتاح کیا۔ اس تقریب میں نوجوان فنکاروں، فنونِ لطیفہ سے دلچسپی رکھنے والے افراد، اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات نے شرکت کی۔

2