Warning: Constant WP_CACHE already defined in /home/pasbanne34/public_html/wp-config.php on line 3
ڈنگہ روڈ: اتفاق تاجر خدمت گروپ کے پینل نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے، انتخابی فضا گرم - Pasban News

ڈنگہ روڈ: اتفاق تاجر خدمت گروپ کے پینل نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے، انتخابی فضا گرم

پاسبان نیوز کھاریاں : ڈنگہ روڈ پر انجمن تاجران کے انتخابات کے سلسلے میں سیاسی و تجارتی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔

اسی تناظر میں اتفاق تاجر خدمت گروپ نے اپنے مکمل پینل کے کاغذاتِ نامزدگی باضابطہ طور پر الیکشن بورڈ کے پاس جمع کرا دیے۔ کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کے موقع پر تاجران کی بڑی تعداد جلوس کی صورت میں الیکشن بورڈ کے دفتر پہنچی۔ جلوس میں شامل تاجران نے بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا جبکہ راستے میں مختلف مقامات پر تاجر برادری کی جانب سے جلوس کا پرتپاک استقبال کیا گیا، جس سے انتخابی ماحول مزید گرم ہو گیا۔

اتفاق تاجر خدمت گروپ کی جانب سے
مرزا زبیر رضا نے صدر،
چوہدری عمران انور نے جنرل سیکرٹری،
اور رضوان سلطان نے فنانس سیکرٹری کے عہدے کے لیے اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے۔

اس موقع پر گروپ رہنماؤں اور تاجران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کامیابی کی صورت میں ڈنگہ روڈ کے تاجروں کے مسائل کے حل، کاروباری سہولیات میں بہتری اور باہمی اتحاد کو فروغ دینے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔

تاجر حلقوں کا کہنا ہے کہ اتفاق تاجر خدمت گروپ کی منظم پیش رفت اور بھرپور عوامی حمایت نے انتخابی میدان کو دلچسپ بنا دیا ہے، اور آنے والے دنوں میں انتخابی سرگرمیوں میں مزید تیزی متوقع ہے۔

اہم خبریں

جاپان کے سفیر برائے پاکستان، اکاماتسو شوئیچی، اور معروف فنکار جمال شاہ (صدر، پی جے سی اے اسلام آباد) نے پی این سی اے میں نمائش کا افتتاح کیا۔ اس تقریب میں نوجوان فنکاروں، فنونِ لطیفہ سے دلچسپی رکھنے والے افراد، اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات نے شرکت کی۔

2