Warning: Constant WP_CACHE already defined in /home/pasbanne34/public_html/wp-config.php on line 3
ہر چار میں سے 1پاکستانی غذائی عدم تحفظ کا شکار، بھوک غربت نہیں قومی ایمرجنسی بنتی جا رہی ہے: سروے رپورٹ - Pasban News

ہر چار میں سے 1پاکستانی غذائی عدم تحفظ کا شکار، بھوک غربت نہیں قومی ایمرجنسی بنتی جا رہی ہے: سروے رپورٹ

ہاؤس ہولڈ انٹیگریٹڈ اکنامک سروے کی رپورٹ  جاری کردی گئی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں بھوک غربت نہیں قومی ایمرجنسی بنتی جا رہی ہے اور ہر چار میں سے ایک پاکستانی غذائی عدم تحفظ کا شکار ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے ہر چار میں سے ایک گھرانے کو مناسب خوراک میسر نہیں جبکہ صرف چھ برس میں غذائی عدم تحفظ میں 53 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور سب سے زیادہ تشویشناک صورتحال شہری علاقوں میں ہے جہاں مہنگائی نے عوام کی قوتِ خرید کم کردی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان اور سندھ شدید متاثر ہیں مگرحیرت انگیزطور پر پنجاب سستی روٹی جیسے منصوبوں کے باوجود بھوک پر قابو پانے میں ناکام ہے۔ ماہرین نے کورونا، 2022 کے تباہ کن سیلاب اور مسلسل مہنگائی کو اس کا سبب قرار دیا ہے۔

اہم خبریں

جاپان کے سفیر برائے پاکستان، اکاماتسو شوئیچی، اور معروف فنکار جمال شاہ (صدر، پی جے سی اے اسلام آباد) نے پی این سی اے میں نمائش کا افتتاح کیا۔ اس تقریب میں نوجوان فنکاروں، فنونِ لطیفہ سے دلچسپی رکھنے والے افراد، اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات نے شرکت کی۔

2