Warning: Constant WP_CACHE already defined in /home/pasbanne34/public_html/wp-config.php on line 3
صدر نیشنل پریس کلب کوٹلہ چوہدری علی اختر سعید نے وفد کے ہمراہ گلیانہ پریس کلب کا دورہ کیا۔ - Pasban News

صدر نیشنل پریس کلب کوٹلہ چوہدری علی اختر سعید نے وفد کے ہمراہ گلیانہ پریس کلب کا دورہ کیا۔

(گلیانہ (پریس ریلیز صدر نیشنل پریس کلب کوٹلہ چوہدری علی اختر سعید نے وفد کے ہمراہ گلیانہ پریس کلب کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے صدر گلیانہ پریس کلب مصدق عزیز چوہدری، جنرل سیکرٹری وقاص بھٹی اور نومنتخب کابینہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

چوہدری علی اختر سعید نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحافتی ادارے جمہوریت کے استحکام اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں، جبکہ پریس کلبز کے درمیان باہمی روابط کو مزید مضبوط کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

اس موقع پر نیشنل پریس کلب کوٹلہ کے سابق صدر غفور احمد گل، سینئر صحافی عابد مرزا، وائس چیئرمین چوہدری شہزاد مانی لنگڑیال، چوہدری زاہد گوندل سمیت دیگر معزز شخصیات بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

گلیانہ پریس کلب کی جانب سے صدر مصدق عزیز چوہدری، جنرل سیکرٹری وقاص بھٹی، کوآرڈی نیٹر عبدالغفور مرزا، چیئرمین محمد داؤد بٹ، نائب صدر راجہ وسیم سونی اور سیکرٹری انفارمیشن شہباز ہاشمی نے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔

دورے کے دوران صحافیوں کو درپیش مسائل، پیشہ ورانہ امور اور پریس کلبز کے مابین تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آخر میں معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا گیا۔

اہم خبریں

جاپان کے سفیر برائے پاکستان، اکاماتسو شوئیچی، اور معروف فنکار جمال شاہ (صدر، پی جے سی اے اسلام آباد) نے پی این سی اے میں نمائش کا افتتاح کیا۔ اس تقریب میں نوجوان فنکاروں، فنونِ لطیفہ سے دلچسپی رکھنے والے افراد، اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات نے شرکت کی۔

2