Warning: Constant WP_CACHE already defined in /home/pasbanne34/public_html/wp-config.php on line 3
محکمہ زراعت کے افسران کا فیلڈ اسٹاف کی کارکردگی کا جائزہ - Pasban News

محکمہ زراعت کے افسران کا فیلڈ اسٹاف کی کارکردگی کا جائزہ

پاسبان نیوز گجرات: محکمہ زراعت کے افسران نے گاؤں چک سادہ میں فیلڈ اسٹاف کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر ایکسٹینشن گجرات بھی موجود تھے۔ فیلڈ اسٹاف کی حاضری، جاری سرگرمیوں اور کسانوں کو فراہم کی جانے والی رہنمائی کا معائنہ کیا گیا۔ افسران نے ہدایت کی کہ فصلوں کی بہتر نگہداشت اور کسانوں کو بروقت تکنیکی معاونت فراہم کرنے کے لیے فیلڈ سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنایا جائے۔

یہ دورہ کسانوں کو جدید زرعی طریقوں سے آگاہ کرنے اور پیداوار میں اضافہ یقینی بنانے کے لیے کیا گیا۔

اہم خبریں

جاپان کے سفیر برائے پاکستان، اکاماتسو شوئیچی، اور معروف فنکار جمال شاہ (صدر، پی جے سی اے اسلام آباد) نے پی این سی اے میں نمائش کا افتتاح کیا۔ اس تقریب میں نوجوان فنکاروں، فنونِ لطیفہ سے دلچسپی رکھنے والے افراد، اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات نے شرکت کی۔

2