Warning: Constant WP_CACHE already defined in /home/pasbanne34/public_html/wp-config.php on line 3
پاکستانی لڑکے سے پسند کی شادی کرنے والی بھارتی خاتون کو واہگہ بارڈر پہنچا دیا گیا - Pasban News

پاکستانی لڑکے سے پسند کی شادی کرنے والی بھارتی خاتون کو واہگہ بارڈر پہنچا دیا گیا

پاسبان نیوز: پاکستانی لڑکے سے پسند کی شادی کرنے والی بھارتی خاتون سربجیت کور کو واہگہ بارڈر پہنچا دیا گیا۔

رینجرز ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کو پریڈ کے بعد واہگہ کے راستے بھارتی حکام کے حوالے کردیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی نوجوان سے پسند کی شادی کرنے والی بھارتی خاتون کو ویزے کی میعاد پوری ہونے پر بھارت بھیجا جارہا ہے۔

خاتون سربجیت کور 4 نومبر کو سکھ یاتریوں کے جتھے کے ہمراہ پاکستان آئی تھی، سربجیت کور کے ویزے کی میعاد 13 نومبر تک تھی لیکن وہ واپس بھارت نہیں گئی تھیں۔

سربجیت کور نے شیخوپورہ کے رہائشی ناصر حسین سے پسند کی شادی کرلی اور یہیں قیام کیا، سربجیت کور اور ناصر حسین کے درمیان 2016 میں سوشل میڈیا پر رابطہ تھا۔

اہم خبریں

جاپان کے سفیر برائے پاکستان، اکاماتسو شوئیچی، اور معروف فنکار جمال شاہ (صدر، پی جے سی اے اسلام آباد) نے پی این سی اے میں نمائش کا افتتاح کیا۔ اس تقریب میں نوجوان فنکاروں، فنونِ لطیفہ سے دلچسپی رکھنے والے افراد، اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات نے شرکت کی۔

2