Warning: Constant WP_CACHE already defined in /home/pasbanne34/public_html/wp-config.php on line 3
چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی گجرات ڈاکٹر سید عطاء المُنعم نے بغیر پیشگی اطلاع گزشتہ شب تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سرائے عالمگیر، رورل ہیلتھ سنٹر سرائے عالمگیر اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کھاریاں کا اچانک دورہ کیا۔ - Pasban News

چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی گجرات ڈاکٹر سید عطاء المُنعم نے بغیر پیشگی اطلاع گزشتہ شب تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سرائے عالمگیر، رورل ہیلتھ سنٹر سرائے عالمگیر اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کھاریاں کا اچانک دورہ کیا۔

پاسبان نیوز کھاریاں: چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی گجرات ڈاکٹر سید عطاء المُنعم نے بغیر پیشگی اطلاع گزشتہ شب تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سرائے عالمگیر، رورل ہیلتھ سنٹر سرائے عالمگیر اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کھاریاں کا اچانک دورہ کیا۔

دورے کے دوران سی ای او ہیلتھ نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سرائے عالمگیر میں عملہ کی حاضری ، ایمرجنسی سروسز، ادویات کی دستیابی اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے داخل مریضوں سے علاج و معالجہ سے متعلق دریافت کیا اور موقع پر موجود عملے کو مریضوں کی بہتر نگہداشت یقینی بنانے کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔

رورل ہیلتھ سنٹر سرائے عالمگیر میں صفائی ستھرائی کے غیر تسلی بخش انتظامات پر سی ای او ہیلتھ نے انچارج اور متعلقہ عملے سے وضاحت طلب کی اور فوری اصلاحی اقدامات کی ہدایات جاری کی۔

بعد ازاں چیف ایگزیکٹو آفیسر نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کھاریاں کے ایمرجنسی بلاک کا دورہ کیا، جہاں عملے کی حاضری چیک کی گئی اور ایمرجنسی سروسز کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔ اس موقع پر مریضوں کی دیکھ بھال اور سروس ڈیلیوری کو مزید موثر بنانے کے لیے عملے کو واضح ہدایات جاری کی گئیں۔

اہم خبریں

جاپان کے سفیر برائے پاکستان، اکاماتسو شوئیچی، اور معروف فنکار جمال شاہ (صدر، پی جے سی اے اسلام آباد) نے پی این سی اے میں نمائش کا افتتاح کیا۔ اس تقریب میں نوجوان فنکاروں، فنونِ لطیفہ سے دلچسپی رکھنے والے افراد، اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات نے شرکت کی۔

2