Warning: Constant WP_CACHE already defined in /home/pasbanne34/public_html/wp-config.php on line 3
ہمارے ڈھائی کروڑ بچے اسکول سے باہر ہیں، معرکہ حق کےبعد معرکہ ترقی کیلئےکام کرنا ہوگا: احسن اقبال - Pasban News

ہمارے ڈھائی کروڑ بچے اسکول سے باہر ہیں، معرکہ حق کےبعد معرکہ ترقی کیلئےکام کرنا ہوگا: احسن اقبال

پاسبان نیوز اسلام آباد: میں  ہاؤس ہولڈ انٹگریٹڈ اکنامک  سروے جاری کرتے  ہوئے  وزیرمنصوبہ بندی احسن  اقبال نےکہا کہ  اڑان پاکستان کے لیے 100 فیصد بچوں کو اسکول میں داخل کروانا ضروری ہے، ملک میں شرح خواندگی کو 90 فیصد کرنے کی ضرورت ہے، ملک میں تعلیمی ایمرجنسی کے ذریعے جہالت ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ  پاکستان کو ڈیٹا کی بنیاد پر چلایا جائےگا، ملک کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کی گئی، زراعت شماری بھی ڈیجیٹل طریقہ کار  پر ہوئی، مستند ڈیٹا کی بنیاد پربہترمنصوبہ بندی کی جاسکتی ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ  پاکستان نے گزشتہ 5 سال میں بڑے معاشی بحرانوں کا سامنا کیا، سب سے پہلا بحران 2018 کی تبدیلی کا تھا، تبدیلی سے درآمدات کا بحران آیا، ملک نے میکرو اکنامک بنیاد کھو دی، ان بحرانوں  سے ملک کا غریب  اور متوسط طبقہ بہت متاثر ہوا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ  بحران کا دور پیچھے رہ گیا، اب معاشی استحکام کا دور ختم ہوگیا ہے، رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں شرح نمو 3.71 فیصد رہی ہے، حکومت گروتھ کے لیے برآمدات بڑھانے پرکام کر رہی ہے، سماجی شعبے کے اعشاریوں میں بہتری آئی ہے۔

اہم خبریں

جاپان کے سفیر برائے پاکستان، اکاماتسو شوئیچی، اور معروف فنکار جمال شاہ (صدر، پی جے سی اے اسلام آباد) نے پی این سی اے میں نمائش کا افتتاح کیا۔ اس تقریب میں نوجوان فنکاروں، فنونِ لطیفہ سے دلچسپی رکھنے والے افراد، اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات نے شرکت کی۔

2