Warning: Constant WP_CACHE already defined in /home/pasbanne34/public_html/wp-config.php on line 3
ایران بھر میں حکومت کے حق میں ملین مارچ، عوام کا بھرپور اعتماد اور حمایت کا اعلان - Pasban News

ایران بھر میں حکومت کے حق میں ملین مارچ، عوام کا بھرپور اعتماد اور حمایت کا اعلان

پاسبان نیوز | تہران ایران کے مختلف چھوٹے بڑے شہروں میں حکومت کی اپیل پر حکومت کے حق میں تاریخی ملین مارچ منعقد کیے گئے، جن میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے حکومت پر مکمل اعتماد کا اظہار اور اس کے ساتھ کھڑے رہنے کا اعلان کیا۔

تفصیلات کے مطابق آج ایرانی حکومت کی جانب سے عوام سے اظہارِ یکجہتی کی اپیل کی گئی تھی، جس پر دارالحکومت تہران سمیت مشہد، اصفہان، قم، تبریز، شیراز، اہواز اور دیگر شہروں میں بڑے اجتماعات اور مظاہرے دیکھنے میں آئے۔ مظاہرین نے قومی پرچم اٹھا رکھے تھے اور حکومت کے حق میں نعرے لگائے۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ ایران کسی بھی بیرونی دباؤ، پابندیوں یا سازشوں کے باوجود اپنی خودمختاری اور قومی مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ عوام نے حکومت کے فیصلوں کی حمایت کرتے ہوئے واضح پیغام دیا کہ موجودہ حالات میں قوم اور قیادت ایک صفحے پر ہیں۔

ملین مارچ کے دوران مظاہرین نے ملکی سالمیت، آزادی اور خودداری کے حق میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جبکہ بعض شہروں میں علما، سماجی رہنماؤں اور عوامی نمائندوں نے بھی اجتماعات سے خطاب کیا۔

سیاسی مبصرین کے مطابق ملک گیر سطح پر ہونے والے ان مظاہروں نے حکومت کی پوزیشن کو مزید مضبوط کیا ہے اور عالمی برادری کو یہ پیغام دیا ہے کہ ایرانی عوام اپنی قیادت کے ساتھ کھڑے ہیں اور کسی بھی غیر ملکی دباؤ کو مسترد کرتے ہیں۔ حکومتی حلقوں نے عوامی شرکت کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مارچ قومی اتحاد، استحکام اور سیاسی یکجہتی کا مظہر ہیں۔

اہم خبریں

جاپان کے سفیر برائے پاکستان، اکاماتسو شوئیچی، اور معروف فنکار جمال شاہ (صدر، پی جے سی اے اسلام آباد) نے پی این سی اے میں نمائش کا افتتاح کیا۔ اس تقریب میں نوجوان فنکاروں، فنونِ لطیفہ سے دلچسپی رکھنے والے افراد، اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات نے شرکت کی۔

2