پاسبان نیوز گجرات : مکبر یونیورسٹی آف سائنس آاینڈ ٹیکنالوجی کی افتتاحی تقریب
سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں اور صوبائی وزیر چودھری شافع حسین نے مکبر یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا افتتاح بھی کر دیا۔
تقریب میں ممبران اسمبلی چوہدری عبداللہ یوسف، تشفین صفدر، راجہ اسلم خان، ڈاکٹر طارق سلیم بھی موجود
رانا جاوید اقبال، چوہدری انصر ڈھول، پروفیسر عرفان احمد، افتخار احمد چیمہ بھی موجود
یونیورسٹیاں محض عمارتیں نہیں بلکہ علوم و تحقیق کا مرکز ہوتی ہیں۔ سپیکر ملک محمد احمد خاں
ہمہ جہت تعلیمی ماحول نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارتا ہے۔ سپیکر ملک محمد احمد خاں
تعلیمی اداروں میں مکالمہ، برداشت اور اختلافِ رائے کا کلچر فروغ پانا چاہیے۔ سپیکر ملک محمد احمد خاں
تحقیق اور سائنسی جستجو کے بغیر قومی ترقی ممکن نہیں۔ سپیکر ملک محمد احمد خاں
آئینِ پاکستان ریاست کو بنیادی تعلیم کی ذمہ داری دیتا ہے۔ سپیکر ملک محمد احمد خاں
اعلیٰ تعلیم اور ریسرچ کے فروغ میں نجی شعبہ اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ سپیکر ملک محمد احمد خاں
سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے وسائل میں فرق سماجی ناانصافی ہے۔ سپیکر ملک محمد احمد خاں
نجی جامعات مستحق طلبہ کے لیے کم از کم 10 فیصد کوٹہ مختص کریں۔ سپیکر ملک محمد احمد خاں
مصنوعی ذہانت کے دور میں نوجوانوں کو جدید سائنسی مہارتوں سے آراستہ کرنا ہوگا۔ سپیکر ملک محمد احمد خاں
مکبر یونیورسٹی قومی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرے گی سپیکر ملک محمد احمد خاں
سابق حکومت 4 سالوں میں ایک ہسپتال نہ بنا سکی جبکہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے 2 سالوں میں 2 بڑے ہسپتال بنادئے، صوبائی وزیر چودھری شافع حسین،
کہا جاتا ہے کہ سابق حکومت نے گجرات کو ڈویژن بنانے کا اعلان کیا لیکن عملی طور پر کچھ نہ کیا، صوبائی وزیر چودھری شافع حسین،
سابق حکمران گجرات میں واسا کا دفتر تک تو لا نہ سکے
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے گجرات کی ترقیاتی سکیموں کے لئے فنڈز فراہم کئے
گجرات میں اربوں روپے کی لاگت سے ترقیاتی سکیموں پر تیزی سے کام جاری ہے
سروس موڑ بریج میں ریلوے کے این او سی کے باعث کچھ تاخیر ہوئی تاہم ڈیڑھ ماہ میں اسے ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا
رحمان شہید روڈ 16 کروڑ روپے کی لاگت سے تکمیل کے آخری مراحل میں ہے
ہمارے خاندان کی سیاست کا آغاز چوہدری ظہور الٰہی شہید نے کیا جنہوں نے نے بڑی قربانیاں دیں
چوہدری ظہور الٰہی شہید اور چوہدری شجاعت حسین نے ہمیشہ شرافت ،رواداری اور ایمان داری کی سیاست کی
انہوں نے کبھی قبضہ مافیا اور کمیشن مافیا کو سپورٹ نہیں کیا
ہم انہیں کی رواداری اور برداشت کی سیاست کو آگے بڑھا رہے ہیں
انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتا اور نہ کبھی انتقامی سیاست کی ہے


