Warning: Constant WP_CACHE already defined in /home/pasbanne34/public_html/wp-config.php on line 3
میاں نصیر احمد نے ایران کے 47ویں قومی دن کی تقریب میں شرکت ، پاک ایران تعلقات کے فروغ پر زور دیا - Pasban News

میاں نصیر احمد نے ایران کے 47ویں قومی دن کی تقریب میں شرکت ، پاک ایران تعلقات کے فروغ پر زور دیا

اسلام آباد: پاکستان ساؤتھ افریقہ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر میاں نصیر احمد نے ایران کے 47ویں قومی دن کے موقع پر ایرانی سفارت خانے کے زیرِ اہتمام منعقدہ پروقار تقریب میں شرکت کی۔ یہ تقریب سرینا ہوٹل اسلام آباد کے شیش محل میں منعقد ہوئی جس میں سفارتی، سماجی اور کاروباری شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر میاں نصیر احمد نے پاکستان اور ایران کے درمیان برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتے مضبوط بنیادوں پر قائم ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دوطرفہ تجارت، ثقافتی تبادلوں اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے تاکہ خطے میں استحکام اور خوشحالی کو یقینی بنایا جا سکے۔

تقریب کے دوران ایران کے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی 47ویں سالگرہ منائی گئی اور شرکاء نے ایرانی قیادت اور عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ مقررین نے پاکستان اور ایران کے درمیان باہمی احترام، دوستی اور تعاون کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔

یہ تقریب دونوں برادر ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات، یکجہتی اور مستقبل میں تعاون کے عزم کی عکاس تھی۔

اہم خبریں

جاپان کے سفیر برائے پاکستان، اکاماتسو شوئیچی، اور معروف فنکار جمال شاہ (صدر، پی جے سی اے اسلام آباد) نے پی این سی اے میں نمائش کا افتتاح کیا۔ اس تقریب میں نوجوان فنکاروں، فنونِ لطیفہ سے دلچسپی رکھنے والے افراد، اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات نے شرکت کی۔

2