Warning: Constant WP_CACHE already defined in /home/pasbanne34/public_html/wp-config.php on line 3
مرکزِ تعلیم و تحقیق اسلام آباد کے تعلیمی و تحقیقی مشن کو وسعت دیتے ہوئے براق سٹی سرائے عالمگیر میں 6 کنال اراضی وقف کر دی گئی - Pasban News

مرکزِ تعلیم و تحقیق اسلام آباد کے تعلیمی و تحقیقی مشن کو وسعت دیتے ہوئے براق سٹی سرائے عالمگیر میں 6 کنال اراضی وقف کر دی گئی

سرائے عالمگیر (گجرات): مرکزِ تعلیم و تحقیق اسلام آباد کے تعلیمی و تحقیقی مشن کو وسعت دیتے ہوئے براق سٹی سرائے عالمگیر میں 6 کنال اراضی وقف کر دی گئی۔ یہ اراضی محترم سید ضیاء اللہ شاہ (نائب امیر جماعتِ اسلامی ضلع گجرات) نے دینی، تعلیمی اور تحقیقی مقاصد کے لیے عطیہ کی ہے۔ اس پر مرکز کی ذیلی شاخ (کیمپس 02) کے طور پر ایک جامع مسجد اور علمی و تحقیقی ادارہ قائم کیا جائے گا، جو دینی، تعلیمی اور تربیتی سرگرمیوں کا مرکز ہوگا۔

اس سلسلے میں جناب جاوید اختر، محترم مولانا عزیرالرحمن اور محترم سید ضیاء اللہ شاہ کے درمیان مفاہمتی یادداشت (MoU) پر باقاعدہ دستخط کیے گئے۔ شرکاء نے اس اقدام کو علاقے میں علمی اور فکری بیداری کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔

مرکزِ تعلیم و تحقیق کا قیام 26 مئی 2009ء کو عمل میں آیا اور یہ محض ایک تعلیمی ادارہ نہیں بلکہ ایک ہمہ گیر علمی و تحقیقی تحریک ہے، جس کا مقصد اسلامی تہذیب و تمدن کا احیا، جدید علوم و فنون کا اسلامی تناظر میں جائزہ اور نوجوان محققین و اسکالرز کی تربیت ہے۔

ادارے کے مدیر ڈاکٹر حافظ حبیب الرحمٰن ہیں، جو ممتاز محقق، ماہرِ قانون اور اصولِ فقہ ہیں اور شریعہ اکیڈمی، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد سے وابستہ ہیں۔ ان کی متعدد کتب اور تحقیقی مقالے مرکز کے شعبہ مطبوعات کے تحت شائع ہو چکے ہیں۔

نئے کیمپس کے قیام سے مرکز کی علمی، تحقیقی اور تربیتی سرگرمیوں کو مزید وسعت ملے گی اور یہ خطے میں دینی و علمی رہنمائی کا ایک اہم مرکز بنے گا۔

اہم خبریں

جاپان کے سفیر برائے پاکستان، اکاماتسو شوئیچی، اور معروف فنکار جمال شاہ (صدر، پی جے سی اے اسلام آباد) نے پی این سی اے میں نمائش کا افتتاح کیا۔ اس تقریب میں نوجوان فنکاروں، فنونِ لطیفہ سے دلچسپی رکھنے والے افراد، اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات نے شرکت کی۔

2