Warning: Constant WP_CACHE already defined in /home/pasbanne34/public_html/wp-config.php on line 3
سڈنی فائرنگ واقعہ: پاکستان کی شدید مذمت، صدر اور وزیراعظم کا گہرے رنج و افسوس کا اظہار - Pasban News

سڈنی فائرنگ واقعہ: پاکستان کی شدید مذمت، صدر اور وزیراعظم کا گہرے رنج و افسوس کا اظہار

پاکستان نے آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں پیش آنے والے فائرنگ کے افسوسناک واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے واقعے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خود دہشت گردی سے شدید متاثر رہا ہے اور ایسے حملوں سے معاشروں کو پہنچنے والے درد اور صدمے کو بخوبی سمجھتا ہے۔

صدر مملکت نے آسٹریلیا کی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کی تمام صورتوں کے خلاف پاکستان کے اصولی مؤقف کو دہرایا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہر قسم کے دہشت گردانہ واقعات کی مذمت کرتا ہے اور اس مشکل گھڑی میں پاکستان متاثرہ خاندانوں، آسٹریلوی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی دہشت گردانہ واقعے کی مذمت کرتے ہوئے آسٹریلوی حکومت اور عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ دہشت گردی انسانیت کے خلاف ناقابلِ معافی جرم ہے اور پاکستان اس خطرے کا بخوبی سامنا کرتا رہا ہے، اسی لیے ہم آسٹریلوی عوام کے دکھ اور درد کو پوری طرح سمجھتے ہیں۔

اہم خبریں

جاپان کے سفیر برائے پاکستان، اکاماتسو شوئیچی، اور معروف فنکار جمال شاہ (صدر، پی جے سی اے اسلام آباد) نے پی این سی اے میں نمائش کا افتتاح کیا۔ اس تقریب میں نوجوان فنکاروں، فنونِ لطیفہ سے دلچسپی رکھنے والے افراد، اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات نے شرکت کی۔

2