Warning: Constant WP_CACHE already defined in /home/pasbanne34/public_html/wp-config.php on line 3
شعیب احمد گجرات اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو باڈی کے رکن بلا مقابلہ منتخب - Pasban News

شعیب احمد گجرات اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو باڈی کے رکن بلا مقابلہ منتخب

پاسبان نیوز اسلام آباد:
گجرات سے تعلق رکھنے والے مایہ ناز قانون دان شعیب احمد کو اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے سیشن 2026-27 کے لیے رکن ایگزیکٹو باڈی بلا مقابلہ منتخب کر لیا گیا۔ ان کی بلا مقابلہ کامیابی کو وکلاء برادری کی جانب سے ان کی پیشہ ورانہ قابلیت، دیانت داری اور مسلسل خدمات پر بھرپور اعتماد کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے۔

وکلاء حلقوں نے شعیب احمد کی بلا مقابلہ کامیابی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ وہ اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو باڈی میں وکلاء کے مسائل کے حل، ادارہ جاتی مضبوطی اور پیشہ ورانہ اقدار کے فروغ کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے۔

گجرات اور اسلام آباد کی وکلاء برادری نے شعیب احمد کو اس اہم کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

اہم خبریں

جاپان کے سفیر برائے پاکستان، اکاماتسو شوئیچی، اور معروف فنکار جمال شاہ (صدر، پی جے سی اے اسلام آباد) نے پی این سی اے میں نمائش کا افتتاح کیا۔ اس تقریب میں نوجوان فنکاروں، فنونِ لطیفہ سے دلچسپی رکھنے والے افراد، اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات نے شرکت کی۔

2