Warning: Constant WP_CACHE already defined in /home/pasbanne34/public_html/wp-config.php on line 3
ایف آئی اے لاہور زون کی سال 2025 کی کارکردگی رپورٹ جاری - Pasban News

ایف آئی اے لاہور زون کی سال 2025 کی کارکردگی رپورٹ جاری

2025 کے دوران مختلف جرائم میں ملوث 726  ملزمان کو گرفتار

پاسبان نیوز : ایف آئی اے لاہور زون نے سال 2025 کے دوران مختلف جرائم میں ملوث 726 ملزمان کو گرفتار کیا، جن میں 130 اشتہاری ملزمان بھی شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق سال 2025 میں 4 ہزار 747 انکوائریاں جبکہ 1 ہزار 141 مقدمات درج کیے گئے۔

ایف آئی اے لاہور زون کی جانب سے جاری کارکردگی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال 793 مقدمات کے چالان مجاز عدالتوں میں جمع کروائے گئے، جبکہ مجموعی طور پر 112 ملزمان کو عدالتوں سے سزائیں سنائی گئیں۔

ترجمان کے مطابق سال 2025 کے دوران 3 ارب 779 ملین روپے سے زائد کی ریکوریز بھی کی گئیں۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی میں ملوث عناصر کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن شروع کیا گیا۔

ایف آئی اے کے مطابق حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف 35 چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 58 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

اہم خبریں

جاپان کے سفیر برائے پاکستان، اکاماتسو شوئیچی، اور معروف فنکار جمال شاہ (صدر، پی جے سی اے اسلام آباد) نے پی این سی اے میں نمائش کا افتتاح کیا۔ اس تقریب میں نوجوان فنکاروں، فنونِ لطیفہ سے دلچسپی رکھنے والے افراد، اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات نے شرکت کی۔

2