Warning: Constant WP_CACHE already defined in /home/pasbanne34/public_html/wp-config.php on line 3
قائداعظم ڈویژنل پبلک اسکول (ڈریم گارڈن کیمپس ) وزیرآباد کی گرینڈ اوپننگ تقریب - Pasban News

قائداعظم ڈویژنل پبلک اسکول (ڈریم گارڈن کیمپس ) وزیرآباد کی گرینڈ اوپننگ تقریب

پاسبان نیوز: قائداعظم ڈویژنل پبلک اسکول وزیرآباد ڈریم گارڈن کیمپس کی گرینڈ اوپننگ تقریب منعقد ہوئی، جس میں کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی، ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد اور رکن قومی اسمبلی بلال فاروق تارڑ نے مشترکہ طور پر اسکول کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جواد حسین بھی ہمراہ تھے۔ تقریب میں صدر گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس علی ہمایوں بٹ اور ڈریم گارڈن کے عہدیداران، پرنسپل، اساتذہ سمیت معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معزز مہمانوں نے ڈی پی ایس وزیرآباد کی نئی اور پروقار عمارت کو وزیرآباد میں تعلیمی شعبے کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا اور کہا کہ معیاری تعلیم ہی روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔

اہم خبریں

جاپان کے سفیر برائے پاکستان، اکاماتسو شوئیچی، اور معروف فنکار جمال شاہ (صدر، پی جے سی اے اسلام آباد) نے پی این سی اے میں نمائش کا افتتاح کیا۔ اس تقریب میں نوجوان فنکاروں، فنونِ لطیفہ سے دلچسپی رکھنے والے افراد، اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات نے شرکت کی۔

2